ٹانک: تھانہ گومل پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام

کے پی پولیس نے ضلع ٹانک کے تھانہ گومل پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک کے تھانہ گومل پر گزشتہ شب 10 سے 15 دہشت گردوں نے حملے کی نیت سے پیش قدمی کی۔
حکام کے مطابق پولیس نے دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت کا جدید ٹیکنالوجی سے مشاہدہ کیا اور بھرپور ردعمل دیا، دہشت گردوں سے تقریباً 15 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور انہوں نے پیش قدمی روک دی۔
پولیس کی بھرپور کارروائی پر دہشت گرد پسپا ہوئے اور بھاگنے پر مجبور ہوگئے، اس دوران کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی اہلکار زخمی ہوا۔
آئی جی خیبرپختونخوا حیات خان نے ایس ایچ او گومل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اہلکاروں کی تعریف کی اور انہیں پچاس ہزار روپے نقد جبکہ تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  نوشکی واقعہ:حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی،4مشتبہ افراد گرفتار