ڈیرہ پولیس مقابلہ خطرناک اشتہاری

ڈیرہ،پولیس مقابلہ میں 6خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

ویب ڈیسک:ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑپورپولیس اور اشتہاری ملزموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے بعد پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم سمیت 5 افراد گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس نے قتل و اقدام کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے سی آر بی سی نہر پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ ملزموں نے سامنے آنے پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی
جس کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور بعدازاں اشتہاری ملزم شوکت علی سمیت اس کے 5ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار اشتہاری ملزم شوکت علی قتل ، اقدام قتل ، پولیس مقابلہ کے سات مقدمات میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم اشتہاری شوکت علی سے کلاشنکوف ، کارتوس برآمد کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 28 مارچ کو طلب