من وعن عملدرآمد

عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا، گورنر پختونخوا

خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے دونوں صوبوں میں انتخابات 90 دنوں میں کرانے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نےگزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، فیصلہ 13 صفحات پر مشتمل ہے اور جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس منصورعلی شاہ کے اختلافی نوٹ 2 صفحات پر مشتمل ہیں۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں پنجاب اور کے پی میں انتخابات 90 دنوں میں کرانےکا حکم دیا ہے، گورنر کے پی صوبائی اسمبلی میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں، ہر صوبے میں انتخابات آئینی مدت کے اندر ہونے چاہئیں۔
اس حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کیلئے تاریخ الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد دوں گا، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے بھی امن وامان کی صورتحال رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں آج سے موسلادھار بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان