حریم شاہ کی ویڈیوز لیک

حریم شاہ کی ویڈیوز میں نے لیک نہیں کیں، صندل خٹک

ویب ڈیسک:متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ماضی کی دوست ٹک ٹاکر صندل خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی سابق دوست حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز لیک نہیں کیں، ان کے پاس وہ ویڈیوز تھی ہی نہیں۔یاد رہے حریم شاہ نے ویڈیوز کے حوالے سے یکم مارچ کو اپنی ایک مختصر ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ذاتی ویڈیوز کو ان کی دوستوں ٹک ٹاکرز صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کیا۔ تاہم اب صندل خٹک نے پہلی بار مذکورہ معاملے پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حریم شاہ کی ویڈیوز لیک نہیں کیں اور یہ کے ان کے پاس ان کی ویڈیوز تھی ہی نہیں۔ صندل خٹک نے ساتھی ٹک ٹاکر سے بات کرتے ہوئے مقدس کتاب قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے حریم شاہ کی ویڈیوز لیک نہیں کیں، ان کے پاس ان کی ویڈیوز تھی ہی نہیں اور انہیں ایک بیہودہ لڑکی کی وجہ سے مقدس کتاب پر ہاتھ رکھنے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مختصر ویڈیو میں بتایا کہ اگر ان کے پاس حریم شاہ کی ایسی ویڈیوز ہوتیں تو بھی وہ انہیں لیک نہ کرتیں۔ صندل خٹک نے بتایا کہ لیک ہونے والی ویڈیوز خود حریم شاہ یا ان کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہوں گی، کیوں کہ مذکورہ ویڈیوز ان دونوں افراد کے پاس ہی تھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حریم شاہ جھوٹ بول رہی ہیں کہ لیک ہونے والی ویڈیوز میں ان کے ساتھ شوہر بلاول شاہ ہیں۔ ٹک ٹاکر کے مطابق لیک ہونے والی ویڈیوز میں حریم شاہ کے ساتھ ان کے سابق بوائے فرینڈ حسن شاہ ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں میں سے کسی ایک فرد نے ویڈیوز کو لیک کیا ہوگا۔ صندل خٹک کا کہنا تھا کہ ان کے پاس نہ تو حریم شاہ کی ویڈیوز تھیں اور اگر ہوتیں تو بھی وہ انہیں لیک نہ کرتیں اور یہ کہ وہ ایسی حرکت کبھی نہیں کریں گی۔ ٹک ٹاکر نے اپنی پرانی دوست کو بددعائیں بھی دیں اورکہا کہ حریم شاہ کو ذلالت، رسوائی اور خواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کا دورہ معاشی استحکام کا آغاز ثابت ہوگا، شہباز شریف