پشاور نئی حفاظتی پالیسی

پشاورکے حساس مقامات اوربازاروں میں نئی حفاظتی پالیسی نافذ

ویب ڈیسک: پشاورمیں انتہائی حساس ترین مقامات پر پولیس تنصیبات اور بازاروں میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر جمعرات کے روز سے نئی حفاظتی پالیسی نافذ کرتے ہو ئے انتظامات پرنظرثانی کردی گئی ہے ملک سعد شہید پولیس لائنز کو عام شہریوں کیلئے کھولنے کے فیصلے پر دوبار ہ نظر ثانی کرتے ہوئے پابندی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ٹریفک ہیڈکوارٹر میں لائسنس بنانے کیلئے آنے و الے افراد کی سختی سے جامہ تلاشی لینے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔
مختلف حساس ترین تھانہ جات ، پشاور پولیس لائنز ، سنٹرل پولیس آفس سمیت ٹریفک ہیڈ کوارٹر و دیگر پولیس تنصیبات ، مقامات کی سکیورٹی سخت کی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ تھانہ گلبہار سے ملحقہ علاقوں میں حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں ٹریفک ہیڈ کوارٹرسے منسلک علاقوںاوربازاروں کوبھی حساس ڈکلیئرکردیا گیا ہے اس کے علاوہ جناح پارک روڈ،مولوی جی ہسپتال روڈ ، بی آر ٹی سٹاپس، ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، نوتھیہ پھاٹک ، ریتی بازار ، پیپل منڈی ، اشرف روڈ ، شفیع مارکیٹ سمیت حساس اور حساس ترین 35سے زائد بازاروں کے صدور اور متعلقہ تاجروں کوبھی موجودہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  محمود عباس کی اقوام متحدہ میں فلسطینی رکنیت ویٹو کرنے کی مذمت