ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن

ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کیلئے2ا رب 70 کروڑکااسلحہ خریدنے کی منظوری

ویب ڈیسک: سندھ کابینہ نے کچے میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن اور اس ضمن میں اسلحہ خریدنے کے لیے فنڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکر ٹری داخلہ اور آئی جی سندھ پولیس نے ارکان کو بریفنگ دی اور کہا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کو ملٹری گریڈ کے اسلحہ کی ضرورت ہے
دونوں حکام نے بتایا کہ ملٹری گریڈ کے اسلحہ کی خریداری کی سفارش اپیکس کمیٹی کے 5 جنوری کے اجلاس میں کی گئی تھی، ملٹری گریڈ کے اسلحہ کی خریداری کے لئے دو ارب 70 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔سندھ کابینہ نے فنڈز منظور کرکے اسلحہ خریدنے کی بھی منظوری دے دی۔ اب کابینہ کی منظوری سے سندھ حکومت اسلحہ کی خریداری کے لیے وزارت داخلہ سے این او سی لے گی۔ سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ڈاکوئوں کے خلاف کچے میں مشترکہ آپریشن ہوگا جس میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج بھی حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق