لیڈی ہیلتھ ورکرز

لیڈی ہیلتھ ورکرز گذشتہ 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ویب ڈیسک:صوبہ بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جناح پارک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کی ہے چھ ماہ سے بند تنخواہیں فوری ریلیز کرنے سمیت مستقل کیا جائے اور سکیل دیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے مظاہرے میں صوبہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی جنہوںنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں نہیں ملی
جسکے باعث انکے گھروں میں فاقوں نے ڈھیرے جما رکھے ہے جبکہ اتنی مہنگائی میں تنخواہیں ادا نہ کرنا متعلقہ حکام کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ظلم کی انتہاء ہے۔ انہوںنے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز سالوں کام کرنے کے باوجود مستقل نہیں کیا جاتا جبکہ سکیل کے حوالے سے بھی متعلقہ حکام ٹال مٹول اور تاخیری حربے استعمال کرنے لگے جو سراسر نا انصافی ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری تنخواہیں ریلیز کرنے سمیت سکیل دینے اور مستقل کیا جائے جبکہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاج ک دائر کار وسیع کرنے پر مجبور ہونگے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل