پی ایس ایل 8

پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی

کراچی کنگز نے پی ایس ایل 8 کے اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز کو 86 رنز سے با آسانی عبرتناک شکست دے دی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد اخلاق، عماد وسیم اور طیب طاہر نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور کراچی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے محمد اخلاق نے پی ایس ایل 8 میں اپنے ڈیبیو میچ میں 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان عماد وسیم 45 اور طیب طاہر 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف، زمان خان اور حسین طلعت نے دو دو جبکہ دلبر حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 19 ویں اوور میں 110 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے حسین طلعت نے 25، حارث رؤف نے 18 جبکہ فخر زمان نے 13 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے عماد وسیم، عاکف جاوید، محمد عمر اور عمران طاہر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمز فلر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
یاد رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے