تحریک لبیک کے رہنما جاں بحق

تاروجبہ میں تحریک لبیک کے مرکزی رہنماقاتلانہ حملہ میں جاں بحق

ویب ڈیسک: نوشہرہ کے علاقے تارو جبہ میں تحریک لبیک کے مرکزی رہنما میاں عزیز الحق کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ میاں ذاکر اللہ ایڈوکیٹ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ تحصیل کچہری پبی میں مقدمات کی پیروی کیلئے موجود تھا اس دوران اطلاع ملی کہ اس کے بہنوئی میاں عزیز الحق ولد عبدالحق سکنہ تارو جبہ عمر70سال کو کسی نے گولی مار دی ہے اور وہ مدرسہ جمیل چوک تارو جبہ میں زخمی پڑا ہے۔ میاں عزیز الحق نے زخمی حالت مین بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار افراد آئے اور ایک نے مجھ پر پستول سے فائرنگ کردی۔ میاں عزیز الحق کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے ۔ عزیز الحق تارو جبہ روڈ پر مکان تعمیر کروا رہا تھا کہ مسلح افراد نے قتل کردیا ۔ میاں عزیز الحق 2018کے انتخابات میں تحریک لبیک کے امیدوار تھے۔

مزید پڑھیں:  ملائشین نیوی پریڈ، 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی