ڈیرہ میں آپریشن

ڈیرہ میں آپریشن،کالعدم ٹی ٹی پی کے3عسکریت پسندمارے گئے

ویب ڈیسک : پولیس اور سیکورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں تحصیل کلاچی کے علاقہ روڑی میں سی ٹی ڈی پولیس کو13مقدمات میں مطلوب تحریک طالبان گنڈا پور گروپ کا کمانڈر اور تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود میں سی ٹی ڈی پولیس سے مقابلے میں تحریک طالبان کے دو دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کلاچی کے علاقہ روڑی میں تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور گروپ کے کمانڈر عبدالرشید عرف رشیدی عرف حارث سکنہ گرہ گل داد تحصیل کلاچی ضلع ڈیرہ مارا گیا۔
اسی طرح تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود میں سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ‘ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے ‘ جن کی شناخت تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور سے ہوئی جن کے نام اختر منیر عرف ولید عرف قاری ولد رضی خان سکنہ بنوں اور عبدالعزیز عرف طلحہ ولد بہادر سکنہ افغانستان حال کوہاٹ سے ہوئی۔ مارے گئے دہشت گردوں سے دستی بم ‘ کلاشنکوف رائفلیں برآمد ہوئیں۔ اختر منیر عرف ولید عرف قاری ڈیرہ اور بنوں پولیس کو دہشتگردی ‘ قتل دھماکہ خیز مواد رکھنے سمیت 11مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ دوسرا دہشت گرد عبدالعزیز عرف طلحہ بھی ڈیرہ اور کوہاٹ پولیس کو مطلوب تھا ۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں دفعہ144نافذ ،ندی نالوں میں نہانے پر پابندی