پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ

ایبٹ آباد: پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ، 10 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ویب ڈیسک: پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف سمیت ان کے متعدد گارڈز کو نشانہ بنایا گیا، رہنما پی ٹی آئی اپنے گارڈز سمیت لنگڑہ گاؤں سے واپس حویلیاں آرہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق گاڑی میں 8 افراد سوار تھے جبکہ حملے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ ڈی پی او کی جانب سے عاطف منصف کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کی گئی۔
حویلیاں لنگرہ کے قریب تحصیل چیئرمین عاطف منصف کی گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر وہیکل اور 5 ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔
فائرنگ و گاڑی میں آگ لگنے کے نتیجے میں تحصیل چیئرمین عاطف منصف سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ