زمان پارک آپریشن مقدمے

زمان پارک آپریشن: مریم نواز، رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے زمان پارک پولیس آپریشن کے تناظر میں ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست میں دائر کی گئی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس کی جانب سے کیے گئے آپریشن پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، آئی جی پنجاب، سی سی پی او سمیت دیگر کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔
دوسری جانب تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے، جس پر درخواست گزار نے سیشن عدالت میں 22 اے اور 22 بی کی درخواست دائر کردی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے زمان پارک آپریشن مریم نواز اور رانا ثنااللہ کے حکم پر کیا ۔ زمان پارک آپریشن کر کے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو واقعے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ عدالت مریم نواز، رانا ثنااللہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر خزانہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات