رمضان کا چاند نظر آگیا

رمضان کا چاند نظر آگیا،آج ملک بھرمیں پہلا روزہ ہوگا

ویب ڈیسک: ملک میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے اور آج بروز جمعرات پہلا روزہ ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہا و لپو ر، رحیم یار خان، صو ا بی ، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند کی شہادت موصول ہوئی ہے جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں آج بروز جمعرات پہلا روزہ ہوگا۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔
دریں اثناء پشاور میں مسجد قاسم علی خان میں بھی چاند کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا ، مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مردان سے موصولہ5 شہادتوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ بعد میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے آج جمعرات کو یکم رمضان کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل پنجاب کی زونل کمیٹی کے سربراہ طاہر رضا بخاری نے اعلان کیا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاند سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ اس کے علاوہ صوبہ سندھ اور کوئٹہ میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور اس کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ