عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا

عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو ایک اور وزیراعظم فارغ ہو سکتا ہے، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔
ویب ڈیسک: ایک انٹرویو میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کرانے کے کیس میں فیصلہ تو دے چکی ہے، اب تین رکنی بینچ صرف عمل درآمد کا بینچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔
دوسری جانب فواد چودھری نے کارکنوں کی ضمانت میں تاخیر کرنے والے ججوں کو مجرم بھی قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے ججوں کو استعفا دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے پی آئی اے، اسٹیل ملز نجکاری کی مخالفت کردی