مسجد نبوی میں 4200 افراد اعتکاف

مسجد نبوی میں4200افراد اعتکاف میں بیٹھیں گے

ویب ڈیسک:رواں برس رمضان کے آخری عشرے کی خاص عبادت اعتکاف میں 4 ہزار 200 مرد اور خواتین بیٹھیں گے۔العربیہ نیوز کے مطابق منگل سے مسجد نبوی میں معتکفین کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ رواں برس رمضان کے آخری عشرے میں4ہزار 200معتکفین مسجد نبوی کے مہمان ہوں گے۔مرد معتکفین کے لیے مسجد نبوی کی مغربی چھت مختص کی گئی۔
مرد معتکفین باب نمبر چھ اور داخلی سیڑھیوں اور باب نمبر 10 کو آمد و رفت کیلئے استعمال کریں گے۔خواتین کیلئے مسجد کے شمال مشرقی حصے اور داخلے کیلئے باب 24اور 25 مختص کیے گئے ہیں۔مسجد نبوی کے امور کی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معتکفین کیلئے سحری اور افطاری میں طعام اور مشروبات کا بندوبست کیا گیا ہے اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔علاوہ ازیں معتکفین کو ان کی زبانوں میں دینی دروس دینے کا انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ وہ اس عبادت کے زیادہ سے زیادہ فیوض کو بٹور سکیں۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردوں کو اپنے اہداف کمزور کرنے نہیں دینگے،صدر مملکت