ججز سے متعلق آڈیو لیکس

ججز سے متعلق آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل

وفاقی حکومت نے ججز سے متعلق آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ حکومت کی جانب سے بنائے گئے آڈیو لیکس کے 3 رکنی تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔
تحقیقاتی کمیشن میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ بلوچستان ہائی کورٹ سے نعیم اختر افغان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق بھی شامل ہیں۔
آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیے گئے کمیشن سے متعلق وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
دریں اثنا وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس نے ادارےکی ساکھ کومتاثرکیا ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کےسینئرترین جج کوکمیشن کاسربراہ مقررکیاگیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی رائے نہیں لی گئی۔ تحقیقاتی کمیشن 2017ء کےایکٹ کےتحت بنایاگیا۔ کمیشن قائم کرناحکومت کااختیارہے۔ وفاقی حکومت نے2017ء کےایکٹ کےتحت پہلےبھی کمیشن بنایا۔

مزید پڑھیں:  گاڑیوں پر مخصوص سٹکر کا فیصلہ مسترد، جمرود کے ٹیکسی ڈرائیورز کا احتجاج