وزیر دفاع خواجہ آصف

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ویب ڈیسک: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے گھناؤنے مقاصد تھے، ان حملوں سے پہلے منصو بہ بندی کی گئی تھی، گرفتار ملزمان نے بھی بتایا کہ حملوں کی پلاننگ پہلے کی گئی تھی، شرپسندوں کو وہاں پہنچنے میں سہولت کاری کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے افواج پاکستان کو سیاست کیلئے فریق بنا لیا، نواز شریف کے ساتھ جو گزشتہ 5 سال میں ہوا انہوں نے حملہ کرنے کا نہیں سوچا، عمران خان نے فوج کو اپنا مخالف تصور کرلیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ نہیں کیا گیا، تحریک انصاف پر پابندی کی بات ہوئی تو پارلیمنٹ سے رائے لی جائے گی، 9 مئی کے واقعات پر عسکری قیادت کے تحفظات جائز ہیں، بھارت کی جانب سے واقعات پر جشن منایا گیا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، شیخ آباد ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے نومولود بچی اغواء