پنجاب میں بلدیاتی انتخابات

پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہمایوں اختر سمیت ریاض فتیانہ، رائے عزیز اللہ، فیصل شیر جان، طارق دین، حافظ فرحت، وسیم قادر اور اعجاز منہاس بھی بلدیاتی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں فرخ حبیب مغربی پنجاب، صداقت علی عباسی شمالی، ڈاکٹر یاسمین راشد مرکزی جبکہ عون عباس بپی جنوبی پنجاب کے ریجنل صدر مقرر کئے گئے ہیں۔
ان کے علاوہ رائے مرتضیٰ مغربی پنجاب، حماد اظہر مرکزی پنجاب اور معین قریشی جنوبی پنجاب میں بلدیاتی کمیٹی کے ریجنل جنرل سیکرٹریز تعینات کئے گئے ہیں۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں کمیٹی تشکیل دیئے جانے کے نوٹیفکیشن پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے دستخط کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  41آزاد ارکان کامعاملہ،الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع