نقلی پتھروں کی خرید و فروخت

پشاور میں نقلی پتھروں کی خرید و فروخت عروج پر

ویب ڈیسک: پشاور میں نقلی پتھروں کی خرید و فروخت شروع ہو گئی ہے، نقلی پتھروں کی بھرمار کے باعث اصل پتھروں کی پہچان بھی مشکل ہو گئی ہے، چین سے درآمد ڈپلیکیٹ پتھر پانچ ہزار سے پچیس ہزار کے درمیان میں فروخت کئے جا رہے ہیں۔ عقیق، یاقوت، مرجان، نیلم، پکھراج، لاجور، فیروزہ، سنگ مریم، موئے نجف سمیت مختلف اقسام کے قیمتی ترین پتھروں کی خرید و فروخت شہر کے مختلف مقامات بالخصوص نمک منڈی میں ہو رہی ہے۔ انڈیا، افغانستان، ایران، بنکاک اور چائنہ سے آنے والے قیمتی ترین پتھروں کی قیمت ان کے وزن کے حساب سے ہوتی ہے، تین سے پچیس قیراط وزن تک کے پتھر کی قیمت چند سو روپے سے لیکر ایک کروڑ روپے تک ہوتی ہیں تاہم شہر میں نقلی پتھروں کی خرید و فروخت اور چائنہ سے آنے والے ڈپلیکیٹ پتھروں کی خرید و فروخت شروع ہو گئی ہے۔ سادہ لوح گاہکوں کو ڈپلیکیٹ پتھر قیمتی پتھر کے نام پر فروخت کئے جارہے ہیں۔ بعض شہریوں کے ان پتھروں میں دلچسپی کی بڑی وجہ مذہبی عقیدہ بھی ہوتا ہے جبکہ بعض شہریوں کے مطابق پتھر انسانی شخصیات پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چین اور سعودی عرب سے 9ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان