نگران حکومت کے لامحدود اختیارات

نگران حکومت کے لامحدود اختیارات کی منظوری

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے نگران حکومت کو اضافی اختیارات کے حوالے سے پیدا ہونے والا اختلاف ختم، حکومت اتحادیوں کو منانے میں کامیاب، اجلاس میں نگران حکومت کے اختیارات بڑھانے سے متعلق الیکشن ایکٹ کی شق 230 میں ترامیم کثرت رائے سے منظور کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نگران حکومت کے لامحدود اختیارات کے معاملے پر اتحادیوں کو منانے میں کامیاب ہو گئِی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق شق 230 بل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس میں ترامیم کر دیں جس کے مطابق نگران حکومت پہلے سے جاری پروگرام اور منصوبوں سے متعلق اختیارات استعمال کر سکے گی۔
نگران حکومت کو دو اور سہ فریقی معاہدوں کا اختیار ہوگا، اس کے علاوہ اسے جاری منصوبوں پر اداروں سے بات کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا تاہم نگران حکومت کے پاس نئے معاہدے کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے 39ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی ممبرتسلیم کرلیا