انتخابی اصلاحات بل صدر مملکت

وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد انتخابی اصلاحات بل صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا

انتخابی اصلاحات بل مشترکہ اجلاس سے منظوری کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے صدر مملکت کو دستخط کیلئے بھجوا دیا گیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات بل سے متعلق صدر مملکت کو پیغام دیا ہے کہ مشترکہ اجلاس سے منظور کردہ شکل میں مسودہ پر فوری دستخط کئے جائیں تاکہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن سکے۔
ذرائع کے مطابق بل میں حکومت و اپوزیشن اور اتحادیوں کی مشاورت سے ترامیم تجویز کی گئی ہیں، بل سے آئندہ انتخابات کو شفاف اور نتائج کو بلا تاخیر لانے میں مدد ملے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت بل پر غور کے بعد دستخط کر دیں تو فوری طور پر ایکٹ آف پارلیمنٹ نافذ العمل ہوگا، صدر مملکت نے دستخط نہ کئے تو بل 14 دنوں میں ازخود نافذ العمل ہوگا، صدر نے آخری روز تک دستخط نہ کئے تو بل 9 اگست کو ازخود نافذ العمل ہو جائیگا۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمد کر کے نگران سیٹ اپ میں ایک شخص نے اربوں روپے کمائے، عون عباس