گوگی منی لانڈرنگ کیس

گوگی منی لانڈرنگ کیس، 4 اہم بیوروکریٹ 7 اگست کو طلب

ویب ڈیسک: ایف آئی اے نے پی ٹی آئی دور میں تعینات 4 اہم بیوروکریٹس کو فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کیس میں طلب کر لیا ان میں احمد عزیز تارڑ، طاہر خورشید، صالحہ سعید، عثمان معظم شامل ہیں۔ تمام افسران کو 7 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی دور میں طاہر خورشید وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری کے طور پر کام کر رہے تھے جبکہ صالحہ سعید ڈی سی لاہور اور ڈی جی ایکسائز کی اہم عہدوں پر تعینات رہی اور احمد عزیز تارڑ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات تھے۔ ایف آئی اے نے تمام افسران کے بینک اکانٹس، بیرون ملک دوروں اور آف شور کمپنیون کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر سمیت 4 پارٹی اراکین کی ضمانت میں 5 اگست تک توسیع