پشاور میں پھل و سبزی قیمتیں

پشاور میں پھل و سبزی قیمتیں بے قابو، 5 گنا اضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک: پشاور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر جس نے مہنگائی کے ستائے عوام کو مزید پریشانی سے دو چار کر رکھا ہے جبکہ رہی سہی کسر منافع خوروں نے پوری کر دی جو من پسند قیمتیں لگا کر دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے تاہم متعلقہ انتظامیہ قیمتیں کنٹرول میں مکمل نا کام دکھائی دینے لگی۔ شہر کے بازاروں میں سبزیاں آلو سرخ نیا 150روپے فی کلو، ،ٹماٹر 150 روپے، اروی 120 روپے، سبز مرچ 110 روپے، لیموں کاغذی 180 روپے، بینگن گول 100 روپے، کدو 90 روپے، پھول گوبھی 140 روپے، توری 140 روپے، ٹینڈا 120 روپے اور بھنڈی 100 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا جبکہ پھل آم 250 روپے، خرمانی کابل 350 روپے، الوچہ 240 روپے اور کیلا 180 روپے فروخت ہونے لگا جبکہ دیگر پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہے تاہم متعلقہ حکام سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دینے لگی۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، افغانستان سے پاکستان منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی گئی