6 مزدور جاں بحق

تربت: گھر میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق

بلوچستان کے شہر تربت میں ایک گھر میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
ویب ڈیسک: پولیس کے مطابق کیچ کے علاقے تربت میں سیٹلائٹ ایریا میں ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے، جن میں سے 5 ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے رہائشی اور آپس میں رشتے دار تھے۔ مزدور مقامی ٹھیکے دار کے ہاں تعمیراتی کاموں کے لیے مزدوری کا کام کررہے تھے ۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا ، جس کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور