جیل ٹرائل

سائفر کیس: جیل ٹرائل کیخلاف محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کی بجائے عدالت میں سماعت کی استدعا کر رکھی ہے جس پر چند روز قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
دوسری جانب سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ دے رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی افسر گھر پہنچ گئے