چین میں کورونا کی طرح کی ایک اور وباء پھیل گئی، ریڈ الرٹ جاری

ویب ڈیسک: چین میں کورونا کی طرح کے ایک اور مہلک وائرس کی زد میں آکر متعدد شہری بیمار پڑ گئے جنہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے اور علامات کورونا جیسی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا اور انفلوئنزا جیسی علامات والی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جس پر حکومت نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے سکولوں اور ہسپتالوں سے اعداد و شمار طلب کرلئے۔ یہ مرض اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے بھی چینی حکومت سے ریکارڈ مانگ لیا
جب کہ اقوام متحدہ نے بھی بیماری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے چینی بچوں میں غیر تشخیص شدہ نمونیا کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈیٹا مانگا ہے جب کہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تاحال کوئی نئی بیماری سامنے نہیں آئی لیکن اسے جانچنے کی ضرورت ہے۔ ادھر چین نے ڈبلیو ایچ او کو جواب دیا ہے کہ یہ کیسز رواں برس مئی سے کووڈ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ مائکوپلاسما نمونیا جیسے معروف پیتھوجینز کی وجہ سے پھیل رہی ہے جو کہ ایک عام بیکٹیریل انفیکشن ہے
اور زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتا ہے۔ چین کی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بیماری کے پھیلاؤ سے آگاہ ہیں اور عوام کو ہجوم والے مقامات اور ہسپتالوں میں طویل انتظار کے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے تاہم یہ کووڈ جیسی پابندیاں نہیں۔ دوسری جانب میلبورن سکول آف ہیلتھ سائنسز کے سربراہ بروس تھامسن نے کہا کہ ابتدائی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ یہ کووڈ کی نئی شکل نہیں تاہم اس کی نگرانی کی سخت ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  بائیڈن کا غزہ کے شہریوں کو خوراک پہنچانے کا اعلان