ڈیرہ اسماعیل خان میں خون کی ہولی،ایک ہی گھرکے5افرادقتل

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں خونی واردات، ایک ہی گھر کے 5 افراد قتل کر دیئے گئے، ذرائع کےمطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گھریلو تنازعے پر خواتین سمیت ایک ہی گھر کے 5 افراد قتل کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں اس خونی واردات میں شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اس واقعہ کا مقتول خاتون کے بھائی کو پتہ چلا تو اس نے بہن کے گھر آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی.
مقتولہ کے بھائی کی جانب سے ہونیوالی فائرنگ نے بڑی تباہی مچا دی، اس کی بھانجی سمیت مقتول بہن کی ساس، سسر اور سالی بھی فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔
ملزم ارتکاب جرم کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاجبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔ ذرائع کےمطابق تمام لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے تھانہ پنیالہ کی حدود میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال