سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے دستبردار

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم پی ٹی آئی چیئرمین شپ کے عہدے سے دستبردار ہو گئے اور انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے امیدوار نہیں ہوں گے۔
اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے جیل سے پارٹی کی کور کمیٹی کو پیغام پہنچا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ انٹراپارٹی انتخابات میں چیئرمین کے امیدوار نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں سزا کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن میں بطور چیئرمین نیا امیدوار ہوگا۔ ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ یئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے تنظیمی اموراورفیصلوں کی توثیق خودکریں گے۔
انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سزا ختم ہونے پر دوبارہ سابق وزیر اعظم بحیثیت چیئرمین انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ ابھی نئے چیئرمین کے لیے نام کا فیصلہ خود سابق وزیراعظم کریں گے۔ یاد رہے کہ پارٹی میں نئی شمولیت اور ٹکٹوں کے تمام فیصلے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی ذمہ داریاں ہونگی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینیئر نائب صدر شیر افضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تصدیق کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، پولیس مقابلہ میں ایک شرپسندوں زخمی حالت میں گرفتار