کوہستان لڑکی قتل کیس، مقتولہ کے والد کا 7 روزہ ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: کوہستان میں تصاویر معاملے پر مقتول لڑکی کے والد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ پالس میں گرفتار ملزم ارسلا ولد محسن سکنہ برشرہال کو گرفتار کر کے عدالت سے اس کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی لیکن عدالت کی جانب سے 7 روزہ ریمانڈ کی منظوری دے کر ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کے لئے ریمانڈ لیا گیا اس کے علاوہ مقدمہ میں ملزم کا ساتھ دینے والے یا اسے مشورہ دینے والے 3 ملزمان بھی پابند سلاسل کر کے شامل تفتیش کئے گئے۔
ان ملزمان میں ایک ملزم ارسلا کا بھائی بھی ہے باقی دو میں ایک چچا زاد بھائی اور ایک قریبی رشتہ دار شامل ہے۔
پولیس کی جانب سے ان تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے تفتیش کی غرض سے ان کا بھی جسمانی ریمانڈ لیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس، ارجنٹینا اور مراکش کا فٹبال میچ 2-2 گول سے برابر