صحت کارڈسے جگراورگردے کی پیوندکاری نکالنے پرغور

ویب ڈیسک:محکمہ صحت نے صحت کارڈ پلس پروگرام کے اخراجات میں کمی اور پروگرام کو66فیصد آبادی تک محدود کرنے کی تجاویز پر غور شروع کردیاہے جس میںبھاری اخراجات والی بیماریوں کاعلاج بھی لسٹ سے نکالنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈزکی عدم فراہمی کے نتیجے میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں انشورنس کے ذریعے صحت کی خدمات کا شعبہ مکمل طور پر رک گیاہے اور صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کا علاج صحت کارڈ پر نہیں ہورہا ہے
اس ضمن میں منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ صحت کارڈ پلس سے گردوں اور جگر کی پیوند کاری کو نکال دیاجائے گا ان دونوں امراض کے علاج پر لاکھوں روپے کا خرچہ ہے اس تجویز پر عملدر آمد سے اخراجات کم ہوجائیں گے اس کے علاوہ انشورنس کمپنی کے ساتھ رجسٹرڈہسپتا لو ں کی فہرست میںشامل ہسپتالوں کی تعدادمیں کمی کی جائے گی جبکہ علاج کی سہولت کو100 فیصد آبادی سے کم کرکے 66 فیصد تک لایا جائے گااس حوالے سے سفارشات پر عملدر آمدآئندہ سال جنوری سے شروع کرنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی ججز تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایت