لیبارٹریوں میں ماہرین کی عدم موجودگی،غلط تشخیص کی شکایات

ویب ڈیسک:پشاورکے مختلف میڈیکل سنٹرز پرقائم لیبارٹریزمیںپتھالوجسٹ کی عدم موجودگی کے باعث غلط تشخیصی ٹیسٹ کرانے کی شکایات ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو اضافی اخراجات کے ساتھ ساتھ مزید مسائل کا بھی سامنا کرناپڑ رہاہے تاہم محکمہ صحت کے متعلقہ اداروں کی جانب سے اس بارے میں کسی قسم کی کارروائی نہیں ہورہی ہے
موجودہ وقت پشاورمیں ڈبگری گارڈن، آسامائی روڈ،خیبر بازار،کراچی مارکیٹ اور ہشت نگری کے علاوہ شہرکے دیگر مختلف علاقوں میں قائم میڈیکل لیبارٹریزمیں کم عمر اورناتجربہ کارافرادکے ذریعے یورین اور شوگر کی تشخیص سے لے کر دوسرے کئی امراض کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں اور ان لیبارٹریز میں کوالیفائیڈسٹاف موجود نہیں بلکہ زیادہ تر لیبارٹریز میں پتھالوجسٹ ڈاکٹر بھی تعینات نہیں جس کی وجہ سے میڈیکل ٹیسٹ کرانے والے زیاد ہ ترافراد کی غلط تشخیص ہورہی ہے اور اس رپورٹ کی بنیاد پر مزید علاج ہوتاہے اس لئے بیماریاں ٹھیک ہونے کی بجائے مزید پیچید ہ ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیاسی انتقامی کارروائیوں سے بچنے کیلئے نئی نیب پالیسی پر کام شروع