عوام کیلئےبری خبر،بجلی یونٹ مزید3روپے53پیسےمہنگاہونےکاامکان

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام کو پے در پے بجلی کے جھٹکے، حالیہ اضافے کےبعد ایک با رپھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کی جانے لگی ہے.
ذرائع کے مطابق بجلی فی یونٹ 3 روپے 53 پیسے مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے جس سے عوام پر اضافی 40 ارب کا بوجھ آن پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق فیول پرائس اور بقایاجات کی مد میں سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ اس میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا مل سکتا ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، اس ھوالے سے نیپرا میں‌درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اکتوبر کیلئے پیداواری لاگت کے مطابق ایف سی اے کا اضافہ 36 پیسے ہے، جمع کرائی گئی درخواست میں 3 روپے 16 پیسے بقایاجات کی مد میں شامل کیے گئے ہیں۔
اس حساب سے دیکھا جائے تو بقایاجات مجموعی طور پر 28 ارب سے زائد ہیں۔ بجلی فی یونٹ 3 روپے 53 پیسے مزید مہنگی ہونے سے عوام پر مزید 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ آن پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  روس اور چین کے صدور کا باہمی تعاون پر زور