5 دن جنگ بندی کے باوجود فلسطینی شہداء کی تعداد میں اضافہ

ویب ڈیسک: حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے باوجود فلسطینی شہداء کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ ذرائع کے مطابق غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے 160 لاشیں برآمد کر لی گئیں جس کے بعد شہداء کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں 7 اکتوبر کے بعد سے ہونے والی کارروائیوں کے تباہ کن اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے 160 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ان حالیہ امدادی کارروائیوں کے بعد فلسطینی شہداء کی مجموعی تعدد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ اس میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ان شہداء میں 6 ہزار سے زائد بچے اور 4 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔ اس کے باوجود فلسطینی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 6 ہزار سے زائد مزید افراد کے مزید ملبے تلے دبے ہونےکا خدشہ ہے۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں توسیع سے امدادی کاموں اور ملبے تلے نعشوں کے نکالنے میں وقت میسر آ گیا ہے اور اس سلسلے میں کی جانیوالی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی