پنجاب میں ہڑتال،خیبر پختونخواکو مرغیوں کی سپلائی بند

ویب ڈیسک:ہڑتال کے باعث پنجاب سے مرغی کی سپلائی صوبے کو جزوی طور پربند ہو گئی ہے جس کے باعث زندہ مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز پشاورکے ڈیلرز کو آگاہ کردیاگیاہے کہ پنجاب میں پولٹری ہول سیلرزکی جانب سے ہڑتال شروع کی گئی ہے جس کی وجہ سے پشاوراور صوبہ کے دوسرے شہروں کو زندہ مرغیوں کی سپلائی بدھ کے روزسے بند ہو گئی ہے اس کے ساتھ ہی پہلے سے موجود سٹاک میںمرغیوں کے گوشت کی فی کلو قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے ہڑتال ختم نہ ہونے کی صورت میں آئندہ چند روز میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے گذشتہ روز مرغی کی فی کلو قیمت پشاور میں375روپے تھی۔

مزید پڑھیں:  دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل 28جولائی کو پاکستان کادورہ کرینگی