پشاورمیں خونی واردات،حکیم محمدسلیم داماداوربیٹے سمیت کلینک میں قتل

ویب ڈیسک: تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود نانک پورہ نزد کامرس کالج نامعلوم فرد کی فائرنگ سے حکیم محمد سلیم ولد محمد اسد اور داماد عبد الودود اختر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ حکیم محمد سلیم کے بیٹے عبد الرحمان کو شدید زخمی حالت میں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بمعہ مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق ہونے والوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ زخمی کو فوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
واضح رہے کہ مقتولین میں کوئی اقلیتی شامل نہیں تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے پستول کے خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھا کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں۔
ایس پی سٹی طیب جان کے مطابق ملوث ملزمان کا سراغ لگانے، وجوہات اور اصل حقائق سامنے لانے کیلئے پولیس ٹیم نے مختلف پہلووں پر جامع تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد