عام انتخابات کی تیاریاں، نئی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات پہلے ہی 8 فروری 2024 کو منعقد کروانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ جس کی تیاری کے لئے نئی حلقہ بندیوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 266 قومی اور 593 صوبائی نشستوں کی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
نئی حلقہ بندیوں کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور سندھ میں 51نشستیں ہوں گی۔ کے پی میں 45، بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16نشستیں جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3نشستیں ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگی۔ پنجاب اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 297 جبکہ سندھ اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 130 ہو گی۔
کے پی کے اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 115 اور بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشتیں 51 ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کےتحت حلقہ بندیاں مکمل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  روس اور چین کے صدور کا باہمی تعاون پر زور