جنگ بندی ختم،اسرائیل کےشمالی غزہ پرحملے،16سے زائدشہید

ویب ڈیسک: جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیل کے شمالی غزہ پر وحشیانہ حملے شروع، ایک ہی ہلے میں 16سے زائد فلسطینی شہید کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان 7 روزہ جنگ بندی میں مزید توسیع نہ ہو سکی اور جنگ بندی ختم ہوتے ہی وحشی اسرائیل نے درندگی دکھانا شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر حملہ کرتے ہی حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا اور اسی کو بنیاد بنا کر فلسطینیوں کے قتل عام کا بازار گرم کر دیا۔
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 16 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر علی الصبح میزائل برسانا شروع کر دیئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں فلسطین پر الزام تراشی بھی کی جانے لگی ہے کہ ان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
صیہونیوں نے خان یونس کے شرقی علاقے سمیت ارد گرد کے علاقوں کو بھی نشانے پر رکھتے ہوئے محاذ کھول دیا ہے اور فضاءی حملے شروع کر دیئے۔
اس دوران اسرائیلی جاسوس طیاروں نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں گھر کو ہٹ کیا جہاں‌معصوم شہری نشانہ بنے۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کیخلاف ورزی کے الزامات کے بارے میں حماس کی جانب سے تاھال کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ کو حادثہ، خواتین سمیت 9 افراد زخمی