پشاورہائیکورٹ کا109افغان باشندوں کوپی اوسی جاری کرنےکاحکم

ویب ڈیسک: 109 افغان باشندوں کی پاکستانیوں سے شادی اور پی او سی کارڈ کے حوالے سے کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی۔
اس دوران عدالت کی جانب سے پاکستانیوں سے شادی کرنیوالے افغان باشندوں کو پی او سی جاری کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں افغان باشندوں کی پاکستانیوں سے شادی اور پی او سی کے حوالے سے کیس سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کیا گیا۔
وکیل درخواست گزار نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ پی او سی کارڈ کے ذریعے کوئی بھی غیرملکی پاسپورٹ اور ووٹ کے علاوہ پاکستانی شہری کے تمام حقوق حاصل کر سکتا ہے۔
اس پر عدالت کی جانب سے 109 افغان باشندوں کو پاکستان اوریجن کارڈ پی او سی جاری کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بجلی صارفین پر 310ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں