جان بچانے والی ادویات کامسئلہ حل،1 ارب 85 کروڑ کا فنڈ جاری

ویب ڈیسک: جان بچانے والی ادویات کیلئَے محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈ جاری کر دیا گیا۔ اس حوالے سے مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ نے ایم ٹی آئیز کے زیر انتظام صوبے کے 15 ہسپتالوں کو جان بچانے والی ادویات کی مد میں پیسے ریلیز کردیے ہیں جس کی مالیت 1 ارب 85 کروڑ بنتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جان بچانے والی ادویات کیلئے 1 ارب 85 کروڑ روپے پہلے سے مخصوص ون لائن گرانٹ کے طور پر ریلیز کئے گئے ہیں۔
انہوں نے اس حوالے سے تمام پروسیجر بتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت تمام لوازمات مکمل کرنے کے بعد یہ رقم متعلقہ اداروں کو جاری کرے گی جو کہ صرف اور صرف ادویات کیلئے مخصوص ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کرغزستان میں پاکستانی طلباء کیساتھ کھڑی ہے