خیبرپختونخوا کی 51خواتین دہشت گردی میں ملوث

ویب ڈیسک :خیبر پختو نخوا کی 51 خواتین دہشت گردی اور سہولت کاری میں ملوث پائی گئیں ۔
خیبر پختونخوا کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق 2014 سے 30 نومبر 2023 تک 51 خواتین براہ راست دہشتگردی اور سہولت کاری میں ملوث پائی گئی ہیں‘جن کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق 30 خواتین دہشت گردی ،13 اغواءجبکہ 3 ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہی ہیں۔
فہرست میں شامل 2 خواتین بھتہ خوری،3 خواتین شدت پسندوں کو مالی معاونت فراہم کرنے میں ملوث پائی گئی ہیں.
پشاور میں 2 خواتین دہشت گردی، 2 اغواء، 2 بھتہ خوری میں بھی سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا