عام انتخابات، خیبرپختونخوا پولیس کے پاس نفری ناکافی قرار

ویب ڈیسک: ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو پرامن اور شفاف بنانے کیلئے سیکورٹی انتظامات کیلئے کوششوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ اس حوالے سے کام کی رفتار مزید تیز بنانے کیلئے محکمہ داخلہ کی جانب سے سیکرٹری صحت، ریلیف اور ایکسائز سمیت دیگر محکموں کے سیکرٹریز کو خط ارسال کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں سیکورٹی انتظامات سے متعلق لکھے گئے خط میں محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انتخابات کے لئے خیبرپختونخوا پولیس کے پاس نفری ناکافی ہے، دیگر متعلقہ محکمے انتخابات میں زمہ داریاں انجام دینے والے اہکاروں کی فہرست 10 دسمبر تک ارسال کر دیں۔
خط کے متن میں مزید درج ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات اور کمشنر مالاکنڈ کو بھی خط بھیج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، سیکورٹی اور فول پروف انتظامات یقینی بنانے کیلئے تمام اداروں کی جانب سے اپنی استعداد کے مطابق اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن ملک بھر میں سیکورٹی کیلئے محکمہ داخلہ کی جانب سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  منڈی بہاؤ الدین :کشتی الٹنے سے 6افراد ڈوب کر جاں بحق