خیبر پختونخوا میں ایڈز مریضوں کی تعداد6ہزار 966ہوگئی

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6ہزار966 ہوگئی ہے جن میں سے898مریض رواں سال کے دوران تشخیص کئے گئے ہیں صوبہ بھر میں 1ہزار573 خواتین اور107 خواجہ سرا بھی ایچ آئی وی ایڈز کے مرض میں مبتلا بتائے گئے ہیں قبائلی اضلاع میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد 1107شمار کی گئی ہے جبکہ بچوں کی تعداد421ہے جن میں260بچے اور 161بچیاں بھی شامل ہیں اعدادوشمارکے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ساتھ ایڈزسے متاثرہ رجسٹرڈ افراد کی تعداد2910ہے
جن میں 2024 مرد، 605خواتین،50 خوجہ سر اء اور233 بچے شامل ہیں
ڈی ایچ کیوکوہاٹ میں 671متاثرہ افراد رجسٹرڈ ہیں جن میں 454مرد،181 خواتین ،2خواجہ سراء اور 34 بچے رجسٹرڈ ہیں ایل آرایچ کے ساتھ 1567 متاثرین رجسٹرڈ ہیں جن میں 1201 مرد، 253خواتین ،42 خواجہ سراء اور 71 بچے بھی شامل ہیں بنوں میں 883 افراد،بٹ خیلہ میں 547افراد،ڈیرہ اسماعیل خان میں287 افراداورایبٹ آباد میں 51 متاثرین رجسٹرڈ کئے گئے ہیں ضلع سوات میں 7 افراد،صوابی میں21 افراد،کرم میں دوافراد،مردان میں11افراد،باجوڑمیں4 افراد اورشمالی وزیرستان میں 5متاثرین رجسٹرڈ ہیں افغانستان کے201افراد،گلگت بلتستان کے 10 افراد،آزادکشمیر کے2 افراد،پنجاب کے 58 افراد،سندھ کے 34اوربلوچستان کے 11 متاثرین بھی خیبر پختونخوا کے ایچ آئی وی ایڈز سنٹرز سے علاج کرارہے ہیں سال 2022 میں 1025 افراد متاثر تھے اس کی نسبت امسال ایچ آئی وی ایڈزکے مریضوں کی تعداد 898 ہوگئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے پسپا