میئر دستخط سے انکاری ، میونسپل ملازمین تنخواہوں سے محروم

ویب ڈیسک:میئر پشاور اور ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے درمیان جنگ شدت اختیار کر گئی۔ میئر پشاور نے ملازمین کی تنخواہوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد اب ملازمین تنخواہیں اور پنشن سے محروم ہیں۔ ملازمین نے پیر سے پورے ضلع میں ہڑتال اور تالہ بندی کا اعلان کر دیا ہے کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن فائل پر میئر پشاور نے دستخط کرنے سے منع کر دیا ہے یونائٹڈ میونسپل ورکرز یونین کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ اینڈ آل تحصیلز پشاور کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان، جنرل سیکرٹری سید وقار شاہ اور کابینہ ممبران کا اس بارے میں ہنگامی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا یونین عہدیداران نے الزام عائد کیا کہ میئر پشاور صرف اور صرف اس آفیسر کو قبول کرتے ہیں جو ان کی لاقانونیت میں ان کا ساتھ دیں اور جو آفیسر غیر قانونی کام سے انکار کرے
اس کو میئر ایک ٹیلی فون پر تبدیل کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میئر نے سینکڑوں کی تعداد میں ایسے لوگوں کو بھرتی کیا ہوا ہے جو کہ مدرسوں اور کالجوں کے ریگولر طالب علم ہیں ڈیوٹی پر کوئی نہیں آتا ایسے چہیتوں کو گھروں پر ہر ماہ تنخواہیں پہنچا دی جاتی ہیں وہ باپ کی گورنر شپ کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں وہ مئیر کے الیکشن کے 20 کروڑ روپے بلدیات سے وصول کر رہے ہیں۔ یونین نے پیر کے روز پورے ضلع میں تالہ بندی اور ہڑتال کا اعلان کر دیا جبکہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ کیپیٹل میٹروپولیٹن میں جاری لاقانونیت کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور شفاف انکوائری کی جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں 8 افراد کا قتل سندھ سے گرفتار