جمرود’آٹے میں ریت کی ملاوٹ پرپشاورکی3فلورملزجرمانہ

ویب ڈیسک:فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی نے آٹے کے تھیلوں میں ریت کی ملاوٹ ثابت ہونے پرپشاور کی 3فلور ملز کو 3لاکھ روپے جرمانہ کردیا، گزشتہ دنوں لنڈی کوتل میں آٹا ڈیلروں کی دکانوں پر آٹے میں ریت کی ملاوٹ کی شکایت سامنے آئی تھیں جس پر آٹا ڈیلرز کی دکانیں سیل کرکے آٹے کے نمونے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے
جہاں رپورٹ آنے پر آٹے میں ریت کی ملاوٹ کی تصدیق ہو گئی ،فوڈ اتھارٹی ایڈیشنل ڈائریکٹر غلام عباس نے ایڈیشنل اے سی رمیز علی شاہ کے دفتر میں اجلاس منعقد کیا جس میںپشاور کی 3 فلور ملز کو 3لاکھ روپے جرمانہ کر نے کا اعلان کردیا گیا جبکہ ملاوٹ والے تھیلے بھی متعلقہ فلور ملوں کو واپس کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  بلور خاندان سیاست سے کنارہ کش؟ بلورہاوس کی رونقیں ماند