جنرل عاصم منیر نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، عوامی سروے

ویب ڈیسک: 1986 سے اپنی فوجی زندگی کا آغاز کرنےوالے پاکستان کے 17 ویں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سنبھالے ایک سال مکمل ہوگیا۔
29نومبر 2022 کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے سپہ سالار کی حیثیت سے کمان سنبھالی تو ملک مشکل ترین دور سے گزر رہا تھا۔ اس دوران جنرل عاصم منیر نے بہت سی کامیابیاں سمیٹیں اور صرف ایک سال کے عرصے میں پاکستان کو غیریقینی صورتحال سے نکال کر استحکام کے سفر پر گامزن کیا ۔
سال قبل ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا لفظ زبان زدعام و خاص تھا، ایسے میں جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے مستحکم پاکستان کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے ملکی معیشت کو سنبھالا دیا ۔
سمگلنگ مافیا کا قلع قمع کیا اور ڈالر کی قیمت اور مہنگائی میں کمی کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی پر گہرا اثر پڑا ۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بطور سپہ سالار ایک سال مکمل ہونے پر ایک سروے میں عوامی رائے سامنے آئی جس میں ایک آدمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے دہشتگردی کے سددباب کےلئے بہت سخت اقدامات کئے اور معیشت کو بھی بہت بہتر کردیا ۔
سروے میں حصہ لینے والے ایک اور آدمی نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت بہت بڑھ گئی تھی لیکن آرمی چیف نے کافی حد تک اس پر بھی قابو پالیا ہے۔ عوامی سروے میں تقریباً 95 فیصد عوام موجودہ آرمی چیف سے مطمئن ہیں ۔ انہیں میں سے ایک آدمی کا کہنا تھا کہ ہم تو نماز میں بھی آرمی چیف کےلئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کی قوت میں اضافہ کرے۔ اسی طرح ایک اور آدمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر غیرقانونی غیرملکیوں اور ذخیرہ اندوزی کےخلاف ایسے ہی کام ہوتا رہا تو اس کے بہت مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
اجتماعی طور پر دیکھا جائے تو آج کا پاکستان 29 نومبر 2022 کے پاکستان سے بہت مختلف نظر آتا ہے جو افراتفری اور انتشار سے استحکام اور سالمیت کی جانب گامزن ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام پربجلی گرا دی گئی،یونٹ مزید 1 روپے 47 پیسے مہنگا