9 مئی کے مقدمے میں اسد قیصر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

ویب ڈیسک: سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو توڑ پھوڑ کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔
مردان کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کےخلاف نو مئی کے روز میڈیکل اسٹور پر توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔
دوران سماعت سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے مسترد کر دیا گیا ۔
بعدازاں ، عدالت نے اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
واضح رہے کہ اسد قیصر کو ہفتے کے روز مردان جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے رفع آپریشن روکنے، اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ