دیامر واقعہ دہشت گردی‘ بھارت ملوث ہوسکتا ہے: صوبائی وزیر داخلہ

ویب ڈیسک :گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس لون کا کہنا تھا کہ دیامر واقعہ افسوسناک اور یہ سراسر دہشت گردی ہے جس میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے، اسے کسی اور زاویے سے نہ دیکھا جائے۔
پریس سے خطاب کرتے ہوئے شمس لون نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام خصوصاً جو لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہیں ان سے التماس ہے وہ اسے مثبت طریقے سے استعمال کریں، اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے بھی گزارش ہے کہ وہ منبر پر بیٹھ کر اس واقعے کی پرزور مذمت کریں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم بہت جلد واقعے میں ملوث کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ نے خصوصی ہدایت جاری کی ہے کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کا علاج چاہے گلگت میں ہو یا ملک کے کسی بھی شہر میں اس کا خرچہ حکومت گلگت برداشت کرے گی۔

مزید پڑھیں:  جہاں چاہوں سرمایہ کاری کروں گا کوئی نہیں روک سکتا ،محسن نقوی