اہم امریکی عہدیدار جلد پاکستان آئیں گے‘ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک :پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ‘آنے والے دنوں میں اہم امریکی عہدیدار سمیت اسسٹنٹ سیکرٹری برائے آبادی، پناہ گزین و مائیگریشن پاکستان آئیں گی۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ جولیٹا والس نوئیس4 سے 6 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی، افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ 7 تا 9 دسمبر اسلام آباد کا دورہ کریں گے جبکہ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ کا دورہ 9 سے 12 دسمبر تک ہو گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا امریکی عہدیداروں کے دورے صرف افغانستان کے ساتھ مسائل تک ہی محدود نہیں ہیں، یہ دورے امریکا کے ساتھ افغانستان کی صورتحال سمیت متعدد مسائل پر جاری مذاکرات کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، واٹر سپلائی سکیم کیخلاف ویلیج کونسل چیئرمینوں کا احتجاجی مظاہرہ