غزہ صورتحال‘پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے :وزیراعظم

ویب ڈیسک: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری بند نہ کی گئی توپورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے ۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کوپ 28 کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے نقصان ہوا، یو اے ای کے اربوں ڈالر کے اعلان سے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
اسرائیل فلسطین جنگ پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ پٹی میں بمباری بند نہ ہوئی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے شاید پھر سرحدی بندشیں بھی ختم ہوجائیں۔
وزیراعظم نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان تارکین کی واپسی سے متعلق پاکستان کے اصولی موقف سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی، سماجی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے غیر قانونی تارکین کی واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی بقایاجات کی ادائیگی سے مشروط کر دی گئی