سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اشتہاری قرار

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے خلاف شانگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لئے شانگلہ پولیس جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے خلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کرکے انہیں اشتہاری قرار دیدیا گیا جو کئی روز سے روپوش ہیں۔
دو دن قبل شانگلہ پولیس پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے موقع پر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لئے پشاور پہنچی تھی تاہم اسے ناکام لوٹنا پڑا تھا گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر کے خلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات 188۔186۔147۔109۔ 506 اور149 شامل کئے گئے اور ساتھ ہی انہیں مقامی عدالت سے اشتہاری قرار دیدیا گیا۔
شوکت یوسف زئی کئی دن سے روپوش ہیں اور پولیس ان کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے مگر وہ تاحال گرفتار نہیں کئے جاسکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شدید گرمی کے بعد ایک مرتبہ پھر بارش کی پیشگوئی ، جھکڑ چلنے کا بھی امکان